02:10 , 15 مئی 2026
Watch Live

پاکستان کا کوریا کو 4 ٹیسٹ ہاکی سیریز کی دعوت

پاکستان کا کوریا کو 4 ٹیسٹ ہاکی سیریز کی دعوت

پاکستان ہاکی فیڈریشن نے کوریا کو پاکستان میں چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلنے کی دعوت دی ہے تاکہ آئندہ ہاکی ورلڈ کپ کی تیاری کی جا سکے۔

پی ایچ ایف کے صدر محی الدین وانی نے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس سیریز کے حوالے سے بات چیت ابتدائی مرحلے میں ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سیریز جولائی کے آخری ہفتے میں منعقد کی جا سکتی ہے، تاہم اس کا انحصار دونوں ممالک کے درمیان جاری مذاکرات پر ہے۔

محی الدین وانی کے مطابق میچز کے مقامات کا حتمی فیصلہ ابھی نہیں ہوا اور یہ طے کیا جائے گا کہ تمام میچز ایک شہر میں ہوں گے یا مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ سیریز ممکن ہوئی تو پاکستان میں بین الاقوامی ہاکی کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔

پاکستان کی قومی فیلڈ ہاکی ٹیم ورلڈ کپ (15 سے 30 اگست) میں روانگی سے قبل اس سیریز کو اپنی تیاری کا اہم حصہ بنانا چاہتی ہے۔

عالمی درجہ بندی میں پاکستان 12ویں جبکہ کوریا 20ویں نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ ہاکی ورلڈ کپ بیلجیئم اور نیدر لینڈز میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے کوریا کی ٹیم کوالیفائی نہیں کر سکی۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION